کراچی میں سخت گرمی کا راج، وکلا نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ریکارڈ گرمی کی وجہ سے کراچی بار ایسوسی ایشن نے دس روز کیلئے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے استثنٰی کے لیے شہر کے مختلف سیشنز ججز کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی ان دنوں غیر معمولی ہیٹ ویو کا شکار ہے، جس کے دوران وکلا کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ان دنوں میں کالا کوٹ پر پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام صحت کے لیے نقصان دے ہورہا ہے۔
اس ضمن میں کراچی بار کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلاء کو دس روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے مطابق اس ہیٹ ویو میں وکلا کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں۔
کراچی میں گزشتہ چند دن سے سخت گرمی کا راج ہے، جہاں پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جب کہ پارے کو 54 سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا ہے۔