ایک ہفتے میں جسقم سمیت دیگر تنظیموں کے 200 ارکان قومی دھارا میں شامل

ایک ہی ہفتے کے اندر سندھ کے مختلف علاقوں سے جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) سمیت دیگر تنظیموں کے 200 ارکان قومی دھارا میں شامل ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے این این کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قومی ترقی ، عوامی خوشحالی کے ویژن اور پالیسوں کو دیکھتے ہوئے سندھ کے علیحدگی پسند کارکنان نے قومی دھارے میں شرکت کی۔

ٹھٹھہ میں جسقم کے علیحدگی پسند کارکنان نے قومی دھارے میں شرکت کا اعلان کیا جب کہ مجموعی طور پر ایک ہی ہفتے میں 200 ارکان نے قومی دھارے میں شرکت کی۔

قومی دھارے میں شامل ہونے والے ارکان نے کہا ہے کہ قومی دھارے میں شامل ہونا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔