کراچی میں مردہ جانوروں کے گؤشت کی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

1391629_1260529_5_akhbar

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ،356 کلو گوشت اور رکشہ برآمد، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتارکیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356 کلو گوشت اور رکشہ برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں، دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔