خیرپور سے گیس کے مزید ذخائر دریافت
پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں واقع شاہو-1 کنویں میں قدرتی گیس کے مزید ذخائر دریافت کرلیے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کمپنی کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہو ون کنویں کے ساون ساؤتھ بلاک لوئر گورو بی ریزروائر ریت سے گیس کی دریافت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ کنویں کو 18 اگست 2024 کو کھودا گیا تھا اور اسے کامیابی کے ساتھ 12،675 فٹ ایم ڈی کی گہرائی تک کھودا گیا۔
اس کنویں سے 4100 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی جی) کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (ڈبلیو ایچ ایف پی) پر تقریبا 10 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔کمپنی نے بتایا کہ تازہ ترین دریافت نے ساون ساؤتھ بلاک میں مزید کھوج کے کام کو کم کردیا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ دریافت سے مقامی وسائل سے ملک میں توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی بنیاد میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر 2024 میں خیرپور سے گیس دریافت ہوئی تھی۔