دیوالی پر سندھ میں ہندوؤں کے لیے عام تعطیل کا اعلان

17922465261636012274

حکومت سندھ نے ہندوؤں کے لیے مذہبی تہوار پر یکم نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے ملازمین اور مزدوروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے جب کہ ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی جاری کی جاتی ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کو آرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جمعہ کے روز ہندو برادری کے ملازمین چھٹی کریں گے، چھٹی سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔