سندھ بھر کے 26 اضلاع میں 14 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ بھر کے 26 اضلاع جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ ، میرپورخاص، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، ملیر، کورنگی کراچی، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی سینٹرل اور کراچی کیماڑی کی خالی نشتوں پر 14نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے پیش نطر انتظامات مکمل کرلیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابات کے عمل کو براہ راست مانیٹر کرنے کے لیئے کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو تین کیٹگریز پر مشتمل ہوگا۔

بیان کے مطابق صوبائی مانیٹرنگ کنٹرول روم جو صوبائی الیکشن کمیشنر کے دفتر میں 24/7 الیکشن عمل کی نگرانی کرے گا، دوسرا ر ریجنل مانٹیرنگ کنٹرول روم جو ڈویزنل سطح پر ریجنل الیکشن کمشنرز کی نگرانی میں الیکشن عمل کی نگرانی کرے گا جب کہ تیسرا ضلعی سطح پر بھی ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز قائم کیئے گئے ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر کی نگکرانی میں الیکشن عمل کے حوالے سے مانیٹرنگ اور شکایات کا ازالہ کرینگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ تمام کنٹرول رومز الیکشن عمل سے 24گھنٹے پہلے آپریشنل کر دیئے جایئنگے اور تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے تک اپنا کام کام جاری رکھیں گے ۔