سندھ حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران سے ملکیت کی تفصیلات طلب کرلی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو سالانہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام افاران آئندہ 60 روز میں اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں کےذریعےجمع کرانے کے پابند ہیں۔

حکومت نے ملازمین سے سندھ سول سرونٹ رول 13 ، 2008 کے تحت تفصیلات طلب کی ہیں۔

ملازمین کے پاس کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں اور کتنی قیمتی جائیداد ہے سب بتانا ہو گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیٹا سندھ حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے گی،اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔