سجاول کا انوکھا گاؤں، جہاں کرسی اور چارپائی کا استعمال ممنوع ہے
ضلع سجاول کے ایک گاؤں میں عجیب توہم پرستی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، گزشتہ نصف صدی سے گاؤں میں کوئی کرسی پر بیٹھا نہ چارپائی پر،گائوں کے مکینوں ماننا ہے کہ کرسی پر بیٹھیں گے، نہ چارپائی پر سوئیں گے، اگر ہم نے ایسا کیا تو موت آ جائے گی۔
ضلع سجاول کے گاؤں شاہ نصر میں گزشتہ پچاس سال سے کوئی کرسی ہے اور نہ چارپائی موجود ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ 50 سال سے بچہ ہو یا بڑا سب ہی زمین پر بیٹھتے اور سوتے ہیں ، کہتے ہیں کسی بزرگ نے خواب میں آکر ہمیں کرسی اور چارپائی کے استعمال سے روک دیا تھا۔
گاؤں والوں کا یقین کامل ہے کہ اگر انہوں نے بیٹھنے کے لیے کرسی یا چارپائی کا استعمال کیا تو ان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، یہاں تک کے ان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔