سیلاب سے متاثرہ سندھ کی دستکار خواتین کی تیار کردہ اشیا کی نمائش کا کرافٹ میلہ اگلے ہفتے ہوگا
ہیلویتاس پاکستان، انڈس کرافٹس فاؤنڈیشن اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کی مصنوعات کے فروغ کیلئے 30 اور 31 دسمبر کو نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔
نمائش کا انعقاد کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا، جس کا مقصد دستکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
سندھی دستکاری نہ صرف قومی ثقافتی میراث ہے بلکہ دیہی خاندانوں خصوصاً خواتین کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
سال 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے سندھ کے دستکاری سے وابستہ افراد کو بے حد متاثر کیا۔
اسی تناظر میں ہیلویتاس پاکستان، انڈس کرافٹس فاؤنڈیشن اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے خواتین دستکاروں کے لیے خیرپور اور ٹنڈوالہ یار میں چار دستکاری مراکز قائم کیے ہیں جن کا افتتاح 25 اور 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔
مراکز کے افتتاح کے موقع پر 374 خواتین دستکاروں میں ٹول کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔