سندھ میں پہلے حکومتی ڈراما اینڈ فلم پروڈکشن بورڈ کا قیام

0

سندھ حکومت نے ڈراموں، فلموں اور تھیٹرز سے وابستہ افراد کی ترویج اور مالی معاونت کے لیے فلمز اینڈ ڈراما پرعوڈکشن بورڈ قائم کردیا۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے تحت فلمز اینڈ ڈراماہ پراڈکشن بورڈ قائم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے دوران بتایا کہ نیا تشکیل دیا جانے والا بورڈ فلم اور ڈراما پروڈکشن اور اس شعبے سے منسلک لوگوں کی معاونت کریگا اور ثقافتی نمائندگی و تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کرے گا۔

سندھ کابینہ کے منظوری کے بعد محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے فلم اور ڈراما پروڈکشن بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو، سارنگ لطیف چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بورڈ کے تحت فلم اور ڈراما انڈسٹری سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی معاونت کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے کے گوناں گوں کلچر اور ہمہ گیر تاریخی تہذیب کو اجاگر کرنے کی خواہاں ہے، محکمہ اطلاعات کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، فلم اور ڈرامہ کے توسط سے پاکستان خاص طور پر سندھ کے اندر مثبت سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کریں