ہیلویتاس پاکستان کی جانب سے سندھ دستکاری نمائش کا آغاز

ہیلویتاس پاکستان کی جانب سے دوسری تنظیموں کی معاونت سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دو روزہ سندھ دستکاری نمائش 2024 کا آغاز ہوگیا۔
رنگا رنگ تقریب کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ ثقافت حکومت سندھ منور مہیسر، چیف ایگزیکٹو جوش ملیح آبادی لائبریری ڈاکٹر فاطمہ حسن اور صدر آرٹس کونسل آف پاکستان نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں ہیلویتاس پاکستان، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، انڈس کرافٹس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور سندھ کے مختلف علاقوں سے دستکاروں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دو روزہ دستکاری فیسٹیول کا انعقاد ہیلویتاس پاکستان نے ریسٹور پروجیکٹ کے تحت کیا، جس کا مقصد سندھ کے سب سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دستکار لوگوں کی مدد کرکے ان کی زندگی کو بحال کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے سندھی ثقافت کی فروغ، ثقافتی تحفظ کی اہمیت اور سندھی کاریگروں کی بحالی کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین نے مقامی دستکاروں کو ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جیسے کہ سندھ کرافٹس ایگزیبیشن 2024 جو اپنی مصنوعات کو وسیع تر سامعین تک جوڑ کر پیش کر سکیں۔
انہوں نے ہیلویتاس پاکستان اور اس کے شراکت داروں کی قدرتی آفات سے ریلیف اور بحالی خاص طور پر سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
بعد ازاں ہیلویتاس پاکستان کی جانب سے معزز مہمانوں کو سووینئرز پیش کیے گئے۔