حیدرآباد میں ملک کا پہلا فیمیل ماڈل پوسٹ آفس کھول دیا گیا

IMG-20250103-WA0011

ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پاکستان کے پہلے وومین ماڈل پوسٹ آفیس کا افتتاح کردیا گیا۔

فیمیل ماڈل پوسٹ آفس کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

خواتین کیلئے قائم کئے جانے والے ملک کے پہلے وومین ماڈل ڈاکخانے کا افتتاح پوسٹ ماسٹر جنرل ناردرن نجیب الرحمن نے کیا۔

افتتاح کے بعد پوسٹ ماسٹر جنرل نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ یہ پاکستان میں پہلا خواتین کا پوسٹ آفس ہے،حیدرآباد میں یہ تجربہ کامیاب رہا تو سندھ بھرمیں خواتین کے پوسٹ آفیس قائم کئے جائیں گے۔