سندھ کے مزید تین اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

0

سندھ کے3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق صلع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مذکورہ اضلاع کے مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر کو لیے گئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں پولیو سے بچاؤ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں آئندہ ماہ فروری میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ 2024 میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا، سندھ میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے لاڑکانہ ڈویژن میں 8 ، کراچی ڈویژن میں 6، حیدرآباد ڈویژن میں 4، سکھر ڈویژن میں 2، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور میرپورخاص ڈویژن میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت پر زور دیا اور 10.6 ملین بچوں کو 1257 یونین کونسلز میں پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 81000 سے زائد فرنٹ لائن ورکرزاورل پولیو ویکسین (او پی وی) مہم میں حصہ لیں گے۔

تبصرہ کریں