سانگھڑ میں قتل کیے جانے والے تین افراد کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، تین دن سے لاشوں کی تدفین نہ ہوسکی

سانگھر کے قریب چوٹیاریوں میں گزشتہ روز مویشی کے کھیت میں گھسنے پر ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکتوں کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کا احتجاج جاری ہے۔

لاشوں سمیت ورثا کی جانب سے دیے گئے دھرنے کو دو دن گزر چکے ہین اور ورثا نے مقدمہ دائر نہ ہونے تک لاشوں کی تدفین سے انکار کر دیا ہے۔

سانگھڑ میں جونیجو برادری کے دو گروپوں میں تصادم، تین افراد قتل، 19 زخمی

مظاہرے میں ڈسٹرکٹ بار،ہیومن رائٹس،قوم پرست جماعتوں کے رہنما ؤں نے بھی شرکت کی اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

ادھر ایم این اے صلاح الدین جونیجو نے کہاہے کہ تصادم میں شامل دونوں گروپوں میں میری برادری کے افراد ہیں جن افراد کی نشاندہی کی گئی تھی انہیں پولیس کے حوالے کردیاہے مگر سیاسی مخالفین خواتین کو میرے خلاف استعمال کررہے ہیں،میں نے کبھی کسی سیاسی مخالف کو نقصان نہیں پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متاثرین کے تھانے آنے پر مقدمہ درج کیاجائیگا۔

سانگھڑ میں قتل کیے جانے والے تین افراد کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، ورثا کا لاشوں سمیت دھرنا