بھارتی جارحیت، سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈرون بھیج دیے

images (3)

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 8 مئی کو پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ڈرون بھیج دیے، جنہیں پاک فون نے تباہ کیا۔

بھارت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی، ضلع گھوٹکی اور عمرکوٹ کی جانب ڈرون چھوڑے گئے۔

بھارت کی جانب سے کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر کے شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں پاک فوج نے ڈرونز کو نشانہ بنایا اور ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے۔

ضلع گھوٹکی کے گاؤں میں بھی بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوا، جس سے ایک کسان شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

عمرکوٹ اور بدین ضلع کے علاقوں میں بھی بھارتی ڈورنز کی پروازیں محسوس کی گئیں۔

بھارت کی جانب سے سندھ کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی 8 مئی کو ڈرونز چھوڑے گئے۔

اس سے قبل 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جس سے 26 عام شہری شہید ہوئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد کشیدگی ہے۔

بھارت نے پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے تھے، جنہیں پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر حملے کرنے کا اعلان کیا تھا۔