سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ میں 12 سال سے بھی کم عمر بچوں سے کچرہ اٹھوانے کا انکشاف

images (1)

صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے ادارے سندھ سالٹ ویسٹ منیجمنٹ میں 12 سال اور اس سے بھی کم عمر بچوں کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں چائلڈ لیبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ کو رپورٹس ملی ہیں کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہور ہی ہے، وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کو بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ میں 12 سال اور اسے بھی کم عمر کے خاکروب بھرتی کئے گئے ہیں، چھوٹی عمر کے بچوں سے صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام لیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتباہ کیا کہ سالڈ ویسٹ یا اس کے کنٹریکٹر چائلڈ لیبر میں ملوث نکلے تو سخت کارروائی کروں گا۔