سندھ میں ایشیا کی پہلی ’مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان
وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبے میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ سروس یونیورسٹی بنائیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے 150 سال پرانے سرکاواس جی جہانگیر انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کواَپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے
Hyderabad: Sindh CM Syed Murad Ali Shah announces to establish first ever Mental health services university ….. #WHO #PPP pic.twitter.com/2Po7VZlQGw
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) December 17, 2022
مذکورہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں سَر کاواس جی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز میں (او پی ڈی) کمپلیکس اور فیمیل وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں اعلان کررہا ہوں اِس منصوبے کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پُورا کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں موجود صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسماعیل صاحب ہمیں یہ یونیورسٹی جلدی بنانی ہے اِس پر کام شروع کریں۔