ٹریفک حادثے میں اداکارہ شبیراں چنا بیٹی سمیت زخمی
تیز رفتار کار الٹنے سے نواب شاہ کے قریب اداکارہ 2شبیراں چنا بیٹی اور ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئیں۔
سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این کے مطابق عید کے موقع پر اداکارہ شبیراں چنا اپنے دیگر ساتھیوں نادیہ چنا اور غنی چنا کے ساتھ گاڑی پر عازم سفر تھیں کہ قاضی احمد کے قریب تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو نوابشاہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں شبیراں چنا کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا