بھارتی جیلوں میں قید سندھ کے 9 ماہیگیر 8 سال بعد آزاد
بھارتی جیلوں میں قید 9 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آزاد کردیا.
آزاد ہونے والے ماہی گیروں کا تعلق ضلع سجاول کی ساحلی تحصیلوں جاتی اور شاہ بندر سے ہے۔
بھارت کی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں میں عبدالمنان تھیم، شیرعلی، سونارو ملاح، آچار ملاح، قاسم ملاح،سلیم بہریو اور دیگر شامل ہیں۔
تمام ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر سے پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا ہے۔ آزاد ہونے والے ماہی گیر 8 سال سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
ماہیگیروں کو متنازعہ سمندری حدود سرکریک کے قریب مچھلی کا شکار کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔