اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سندھ بھر کے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
محکمۂ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے صوبے بھر کے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں محکمۂ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کو 50 فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔
محکمۂ تعلیم نے کہا کہ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو فیس کے لیے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔
محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کے لیے ہے، اساتذہ آئی بی اے میں داخلہ لے سکیں گے۔
محکمۂ تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گی۔