اندرون نہ بیرون ‘سندھ صدیوں سے ایک ہے اور ایک رہے گا‘مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اندرون ہے اور نہ ہی بیرون‘ سندھ صدیوں سے ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔
سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں حافظ نعیم ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں جس نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا اور ہمارے حساس اداروں و تنصیبات پر حملے کئے۔
انہوں نے کہا کہ جب دشمن ناکام ہوا تو اس نے حکمت عملی تبدیل کی اورعمران خان کو لانچ کیا ‘ اس ڈاکٹرائن کے ذریعے لوگوں کی برین واشنگ شروع کی گئی‘عمران خان فارن فنڈنگ چھپاتے رہے ‘ان جگہوں سے فنڈنگ ہوئی جن کا پاکستان سے لینا دینا نہیں‘خان لوگوں کو کہتا ہے باہر نکلو اور چیزوں کو جلا دو‘ یہ خود غرض آدمی اپنے لئے ریلیف لے لیتا ہے اور شکریہ بول کر چلا جاتا ہے۔