ٹائون اور میونسپل افسر کی ملازمتوں کیلئے ایس پی ایس سی کو تین لاکھ درخواستیں موصول

صوبے بھر کی میونسپل کمیٹیز اور ٹائونز میں افسران کی بھرتی کے لیے دیے گئے اشتہار کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو لگ بھگ تین لاکھ درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ تحریری امتحانات میں ڈھائی لاکھ کے قریب امیدواروں کے بیٹھنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن نے سندھ لوکل گورنمنٹ میں ٹائون افسر کی ت470 جب کہ میونسپل افسر کی 700 کے قریب پوسٹس پر بھرتیوں کا اشتہار نومبر 2021 میں دیا تھا اور درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ دسمبر 2021 کی تھی۔

ایس پی ایس سی نے بلدیاتی اداروں میں اکاوءنٹ افسران کی بھرتیوں کا اشتہار بھی دیا تھا اور مجموعی طور پر لوکل گورنمنٹ میں 1300 کے قریب ملازمتوں کا اشتہار دیا گیا تھا، جس پر کمیشن کو لگ بھگ تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

تمام پوسٹس کے لیے گریجوئیشن کی شرط رکھی گئی تھی، جس وجہ سے کمیشن کو قدرے کم درخواستیں موصول ہوئیں، عام طور پر سندھ میں ایک ہزار پوسٹس کے لیے پانچ لاکھ افراد ملازمت کی درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔

تائون اور میونسپل افسر سمیت اکائونٹ افسرز کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن نے 23 مئی سے تحریری امتحانات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ جون 2023 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائے گا اور کمیشن کے مطابق تین لاکھ درخواست دہندگان میں سے ڈھائی لاکھ امیدواروں کے تحریری امتحانات میں بیٹھنے کی توقع ہے۔

ٹائون اور میونسپل افسران کے تحریری نتائج کا اعلان رواں برس کے اختتام تک ہونے کی توقع ہے جب کہ تمام مرحلے کو مکمل ہونے میں مزید ڈیڑھ سال کا وقت لگ سکتا ہے۔