گلشن حدید میں برگر کا کاروبار کرنے والی ماہ نور سومرو کی تعریفیں

مردانہ معاشرے کی روایات کو للکارنے والی لڑکی ماہ نور سومرو کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن حدید میں برگر کا کاروبار کرنے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہ نور سومرو کی وائرل ویڈیو میں انہیں روڈ پر لگائے گئے ٹھیلے پر برگر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تعلیم یافتہ ماہ نور سومرو نے گلشن حدید کے مرکزی روڈ پر برگر کا ٹھیلہ لگاکر نہ صرف اپنے جیسی دوسری نوجوان لڑکیوں کو حوصلہ دیا بلکہ انہون نے خاندان کو مالی مشکلات سے بھی نکالا۔

ماہ نور سومرو کا آبائی تعلق صوبے کے چھوٹے سے شہر وارھ سے ہے جو حالیہ سیلاب میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔

https://twitter.com/sartiyoon/status/1670436377882685441

ماہ نور سومرو نے بتایا کہ انہیں برگر کا کاروبار شروع کیے ہوئے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا لیکن اس باوجود ان کا کام اچھا چل پڑا ہے اور اس وقت وہ یومیہ 90 برگر فروخت کر رہی ہیں۔

ماہ نور سومرو کے مطابق وہ صبح سے لے کر شام تک خود ٹھیلے پر کھڑی رہتی ہین اور بہت ساری چیزیں گھر سے تیار کرکے آتی ہیں جب کہ شام سے لے کر رات تک ان کے ٹھیلے کو ایک لڑکا سنبھالتا ہے۔

ماہ نور سومرو نے دوسری تعلیم یافتہ لڑکیوں کو بھی اچھی نوکری کے آسرے پر وقت ضائع کرنے کے بجائے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے کی تجویز دی۔