بیدل مسرور کے بیٹے ہنس مسرور گھر پہنچ گئے

شاعر، لکھاری، موسیقار، گلوکار و اداکار بیدل مسرور نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے ہنس مسرور 2 دن تک لاپتا رہنے کے بعد باحفاظت گھر پہنچ گئے۔

بیدل مسرور نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی واپسی سے متعلق بتایا۔

انہوں نے صحافیوں، سیاست دانوں اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی پیٹے کی گمشدگی پر آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

شاعر و موسیقار بیدل مسرور کے بیٹے ہنس مسرور کراچی سے اغوا

اس سے قبل بیدل مسرور نے 19 جولائی کو اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے بیٹے ہنس مسرور کو شاہراہ فیصل پر موجود فنانس ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) کی عمارت کے قریب سے سادہ لباس میں ملبوس نامعلوم افراد ویگو گاڑی میں اٹھا کر اغوا لے گئے۔