سندھ بھر میں 3 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا عمل شروع
حکومت سندھ نے صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے صوبے بھر میں مزید تین ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا۔
صوبے میں محکمہ تعلیم اور سندھ پولیس میں کثیر تعداد میں بھرتیوں کے بعد محکمہ صحت نے بھی کثیر خواتین کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا۔
مںصوبے کے تحت دارالحکومت کراچی میں مجموعی طور پر 725 اور حیدراباد ڈویژن میں 330 بھرتیاں کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت صوبے کی دیگر ڈویژنز اور اضلاع میں تقریبا 2 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔
کراچی ڈویژن کے ملیر اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں میں 104,کراچی ایسٹ کے علاقوں میں 40، لیاری اور ساؤتھ کے علاقوں میں 62، کورنگی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 178، اورنگی, بلدیہ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 178 اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 216 بھرتیاں ہوں گی۔
صوبے میں پہلے ہی 5 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔