سندھ کی بیٹی بینظیر بھٹو کا مجسمہ مادام تساؤ دبئی میں نصب
اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم اور سندھ کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود شہرت یافتہ مادام تساؤ میوزیم میں رونمائی کردی گئی۔
بینظیر بھٹو کے مجسمے کی رونمائی ان کے بیٹے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی، اس دوران انہوں نے والدہ کے مجسمے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ کسی پاکستانی شخصیت کا پہلا مجسمہ ہے۔
The wax figure of Former Prime Minister of Pakistan Benazir Bhutto has been revealed in the Leaders & Royals Zone. She was the first female prime minister of the Muslim world.@bluewaters_dxb @visitdubai #benazirbhutto #primeminister #pakistannews #dubainews #worldnews pic.twitter.com/e5IsCAwFC8
— Madame Tussauds Dubai (@Tussauds_Dubai) July 31, 2023
بینظیر بھٹو کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں پہلی بار 1989 میں تیار کیا گیا جسے ابتدائی دور میں لندن میں ہی رکھا گیا اور اس کی نقاب کشائی کے لیے اتوار کو لندن سے دبئی منتقل کیا گیا تھا۔
بے نظیر کے مجسمے کو پہنایا گیا لباس بے نظیر نے خود پہلی بار اس وقت پہنا جب انہوں نے 2 دسمبر 1988 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا، یہ وہ لمحہ تھا جب انہوں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزریر اعظم بن کر تاریخ رقم کی تھی۔
With immense pride and humility, I attended the unveiling of the statue of the first Pakistani personality to be commemorated at Madame Tussauds today in Dubai – the inimitable, the indomitable, the irreplaceable, my mother, Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto.
I am sure that this… pic.twitter.com/xRshlEu5aB— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 31, 2023
بے نظیر نے اس وقت سبز ریشمی شلوار اور قمیض کا انتخاب کیا اور ساتھ میں انہوں نے اپنے منفرد انداز میں سفید دوپٹہ اوڑھا تھا، جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔
یہ لباس ڈیزائنر ماہین خان نے تیار کیا تھا، جو متعدد مواقع پر (بالخصوص اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر) اظہار خیال کرچکی ہیں۔
Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto is a symbol of democracy, for freedom, for equal rights for women across the world – FM @BBhuttoZardari at the unveiling ceremony of the wax figure of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto at Madame Tussaud’s Dubai pic.twitter.com/nor7S6J4is
— PPP (@MediaCellPPP) July 30, 2023