خوبصورت ہاتھ اور پاؤں رکھنے والے مرد سے شادی کروں گی، ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر

IMG-20231007-WA0000

مقبول سندھی ٹک ٹاکر، میزبان و اداکارہ اقصٰی کینجھر جمالی نے کہا ہے کہ وہ ایسے مرد سے شادی کریں گی، جن کے ہاتھ اور پاؤں خوبصورت اور صاف ہوں گے۔

اقصیٰ کینجھر جمالی معروف ٹک ٹاکر ہیں، وہ سندھ بھر کے ہر افراد میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔

وہ سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این پر پروگرام کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں جب کہ انہیں سندھ میں ٹک ٹاک پر ٹرینڈ سیٹر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اقصیٰ کینجھر جمالی سے عام طور پر شادی اور محبت کے حوالے سے جب بھی پوچھا جاتا ہے تو وہ مبہم جواب دیتی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے اس پر کھل کر بات کی۔

اقصیٰ کینجھر لیلیٰ جمالی حال ہی میں کے ٹی این انٹرٹینمینٹ کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ انہوں ایک شخص کی ان کی زندگی میں قدر نہیں کی لیکن جب وہ انتقال کر گئے تو انہیں ان کی شخصیت کا احساس ہوا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے بجائے اپنی کار میں سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر کبھی کوئی لکھاری کتاب لکھے تو اس کتاب کا نام ’خاموش طوفان‘ ہونا چاہئیے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ شعر و شاعری سے دور رہتی ہیں، شعر و شاعری کرنا عاشقی و معشوقی میں مبتلا افراد کا کام ہے اور وہ اس سے دور ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، والدین کی پسند کے مطابق کریں گی، تاہم فی الحال ان کا ایسی کوئی ارادہ نہیں۔

ساتھ ہی اقصیٰ کینجھر جمالی کا کہنا تھا کہ لیکن انہوں نے سوچ رکھا ہے کہ وہ اس مرد سے ہی شادی کریں گی، جس کے ہاتھ اور پاؤں صاف اور خوبصورت ہوں گے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے ہاتھ اور پاؤں کے صاف اور خوبصورتی کی بات کہنے پر سندھی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر میمز بھی بنائیں اور لڑکے ایک دوسرے سے ہاتھ اور پاؤں کے صاف ہونے سے متعلق پوچھتے دکھائی دیے۔