موئن جو دڑو سے 500 سال پرانے سکے دریافت

محکمہ آثار قدیمہ سندھ نے کہا ہے کہ قدیم تہذیب موئن جو دڑو سے قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں۔

موئن جو دڑو کی قدیم تہذیب کے آثار سے کچھ قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں، جن کے بارے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سکے آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے مرمتی کام کے دوران ایک مٹکے سے دریافت ہوئے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والے سکے تانبے کے ہیں، جو ایک مٹکے میں موجود تھے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آثار کے مقام پر مرمتی کام ہو رہا ہے، اس دوران یہ نایاب سکے سامنے آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے سکے 200 سے 500 صدی قبل بدھا دور کے ہو سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایک صدی بعد پہلی بار موہن جو دڑو سے نایاب سکے برآمد ہوئے ہیں۔