سندھ ہائی کورٹ کا ارشاد رانجھانی قتل کیس کے تمام فریقین سے جواب طلب

IMG-20231128-WA0000

سندھ ہائی کورٹ نے ارشاد رانجھانی کے قتل کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تین ہفتوں کے اندر جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ارشاد رانجھانی کے قاتل کی بریت کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تین ہفتوں کے اندر جوابات طلب کرلیے۔

ارشاد رانجھانی کے قاتل کی رہائی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ارشاد رانجھانی کے ورثا نے قاتل کی بریت کےخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 28 نومبر کو ابتدائی سماعت کرنے کا حکم دیا تھا اور اب عدالت نے مجرم کی بریت کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔

ارشاد رانجھانی کے قاتل رحیم شاہ کو 6 سال قید کی سزا، سہولت کار بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں تقریبا 5 سال قبل 2019 میں قتل کیے گئے دادو کے رہائشی ارشاد رانجھانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم شاہ کو 6 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد قاتل کو رہا کیا گیا تھا۔

ارشاد رانجھانی کے ورثا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اے ٹی سی کے فیصلے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، مجرم کو 10 کے بجائے صرف 6 سال سزا دی گئی جب کہ دیگر ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا۔