نگران حکومت نے سندھ بھر میں سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا
نگران سندھ حکومت نے صوبے کے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تمام سیکریٹریز اور کمشنرز کو خط لکھ کر ان سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔
خط چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر لکھا گیا، جس کے مطابق پچھلی حکومت کے دوران جو بھی سیاسی بھرتیاں ہوئیں ان کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 ستمبر 2023 سے 13 نومبر 2023 تک کا ڈیٹا بھیجیں اور بتایا جائے کتنے ملازموں کو خلاف قانون بھرتی کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات کا خط الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی منتخب سابق صوبائی حکومت پر سیاسی بھرتیوں کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔