کراچی پریس کلب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینک اور لیب کا قیام
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ( ایس ایم یو) نے کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں ممبران کی طبی سہولت کے لیے شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک اور لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر کلب اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان ایک ایم او یو بھی سائن کیا گیا، جس کے تحت جے ایس ایم یو کراچی پریس کلب میں قائم ڈینٹل کلینک میں ممبران اور ان کی فیملیز کو ہفتہ اور پیر کو دن صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مفت ڈائیگنوسٹک اینڈ اسکیلنگ سروسزفراہم کرے گا جبکہ سیکنڈری ٹریٹمنٹس کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے 50 فیصد رعایت پر طبی دی جائے گی۔
نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی پریس کلب میں شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک اور میڈیکل لیب کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے جے ایس ایم یو کے اس اقدام کو سراہا۔
چانسلر جے ایس یو پروفیسر امجد سراج میمن ایم ینے اس موقع پر اعلان کیا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کا کوئی بچہ میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرتا ہے تو اس کے پانچ سال تک 100 فیصد تعلیمی اخراجات جے ایس ایم یو کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرنے والے بچے کے پانچ سال تک 50 فیصد تعلیمی اخراجات برداشت کیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے میں دو دن تمام اراکین پریس کلب کے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے جائیں گے۔
اس موقع پر صدر پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے بھی خطاب کیا اور جے ایس ایم یو کا شکریہ بھی ادا کیا۔