معروف لکھاری، صحافی انیتا شاہ لکیاری انتقال ک گئیں

معروف لکھاری، صحافی اور حکومت سندھ کی ایڈیشنل سیکریٹری انیتا شاہ لکیاری سنتقال کر گئیں۔

انیتا شاہ لکیاری 15 نومبر 1974 میں حیدرآباد میں پروفیسر سید قلندر شاہ لکیاری کے ہاں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں حاصل کی, بعد ازاں انہوں نے لاہور سے گریجوئیشن کیا، جس کے بعد وہ اسکالر شپ پر اعلی تعلیم کے لیے امریکا چلی گئیں۔

انیتا شاہ لکیاری نے سندھ حکومت کے محکمہ سروسز میں بطور سیکشن آفیسر ملازمت کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں ڈپٹی سیکریٹری بھی بنیں۔

انیتا شاہ لکیاری مختلف اخبارات و جرائد میں مضامین لکھتی رہی تھیں، انہیں شاعری سے بھی شغف تھا۔

 

انیتا شاہ لکیاری اپنے بھائی قرار شاہ کے روڈ حادثے میں انتقال کے بعد دل برداشتہ ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور زیر علاج رہیں, تاہم وہ کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئیں اور 7 جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

انیتا شاہ لکیاری کے انتقال پر شاعروں، لکھاریوں اور صھافیوں سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین بے اظہار افسوس کرتے ہوئے

ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔