سندھ میں انسانی ترقی پر سانا کی کانفرنس کا انعقاد
سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کی جانب سے سندھ میں انسانی حقوق کی حالت زار اور انسانیت کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کوششوں پر کراچی آرٹس کونسل میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ کانفرنس کا آغاز کلام لطیف سے کیا گیا، بعد ازاں شاہ جو رسالو پر ایپلی کیشن تیار کرنے والے نوجوان راجا ساند کی کاوشوں پر بھی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
بعد ازاں پروگرام سے بگران وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے خطاب کیا, سانا کے صدر مقبول ہالیپوٹو نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ تنظیم کی سندھ میں چھٹی کانفرنس یے جب کہ سانا کینیڈا میں ہر سال کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
سندھ میں انسانی ترقی، تعلیم و صحت کی صورتحال، خواتین کی آزادی و خود مختاری سمیت خوراک کی عدم دستیابی جیسے موضوعات پر مقررین نے خطاب کیا۔
ایک روزہ کانفرنس سے نگران امریکی قونصلیٹ جنرل ، پرویز ہود بھائی، قیصر بنگالی, نصیر میمن، سلطانہ صدیقی، جامی چانڈیو، سارا ملکانی ، شازیہ نظامانی اور امر سندھو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔