پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے نے تھرپارکر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو ٹکٹ دے دیے

آنے والے عام انتخابات میں جہاں متعدد خاندانوں کے افراد الیکشن کے میدان میں ستریں گے وہیں بعض خاندان کے افراد ایک دوسرے سے بھی مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

آئندہ عام انتخابات میں تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی ارباب خاندان کے 7 افراد الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ارباب خاندان کے 7 افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے قومی و صوبائی حلقوں کے ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم این اے 215 سے حصہ لے رہے ہیں ،ان کے صاحبزادے بیٹے ارباب عنایت اللہ کو پی ایس 48 ڈگری ضلع میرپور خاص سے ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔

اسی خاندان کے ارباب ذکاء اللہ کو پی ایس 55 ڈیپلو مٹھی اور ارباب انور جبار کو پی ایس 53 ننگر پارکر اور ارباب خان صاحب توگاچی کو پی ایس 54 اسلام کوٹ پر ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دو بھتیجے ارباب امیر امان اللہ کو پی ایس 70 ٹنڈو باگو ضلع بدین اور ارباب لطف اللہ کو پی ایس 55 مٹھی ڈیپلو کلوئی پر ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔

پی پی امیدوار ارباب لطف اللہ جی ڈی اے امیدوار اور اپنے بہنوئی اربابِ ذکاء اللہ کے مد مقابل ہونگے۔