سندھ ای سروسز کا افتتاح، شہری زمینوں کے ریکارڈ سمیت ادائیگیاں آن لائن کر سکیں گے

سندھ حکونت نے عوام کی سہولیات کے لیے ای سروس کا افتتاح کردیا، جس کے تحت شہری اپنے زمین اور پلاٹوں کے ریکارڈ کو آن لائن تبدیل کرنے سمیت دیگر سہولیات اسے مستفید ہو سکیں گے۔

سندھ حکومت نے ای-سروسز – ای رجسٹریشن، ای-میوٹیشن، ای-پے سندھ، انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ سسٹم (آئی ای ایم ایس) کی سہولیات متعارف کرادیں، جن سے مستفید ہونے کے لیے صارفین گوگل اور ایپل پلے اسٹور سے ای سروسز سندھ کی ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

ای سروسز سندھ کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ان اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم اقدام سے شہریوں کے سندھ حکومت کے ساتھ میل جل کے طریقے میں انقلاب آئے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ اقدام میں ای۔ پے سندھ کے نام سے ڈیجیٹل ادائیگی کا فیچر شامل ہے جو شہریوں کو اپنے موبائل ڈیوائسز، ایزی پیسہ، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، اے ٹی ایم مشینوں اور بینکوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے اور آسانی سے سرکاری خدمات کیلئے ادائیگیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی کیلئے ایک ای میوٹیشن سروس متعارف کرائی گئی ہے، جو ایک ایسی سروس جو شہریوں کو آسانی سے اپنی زمین کے حقوق کے ریکارڈ کو آن لائن اور براہ راست تبدیل کرنے کی اجازت دے گی جب ای-رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی۔ یہ خود بخود آن لائن اپ ڈیٹ ہو جائے گا اور عام لوگوں کیلئے آن لائن دستیاب ہو گا جس سے ان کا وقت اور پیسہ بچ جائے گا اور اس بات کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی کہ زمین کے ریکارڈ درست اور اپ ڈیٹڈ ہیں۔

تیسرااقدام: ای پے سندھ ہے – ایک ایسی سروس جو شہریوں کو ایک آن لائن ڈیجیٹل چینل کے ذریعے حکومت سندھ کو تمام ادائیگیاں کرنے کی اجازت دے گی۔ اس سے لوگوں کیلئے اپنے ٹیکس، فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی آسان ہو جائے گی۔

چوتھا اقدام: سائٹ لمیٹڈ اور سندھ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ سسٹم ہے، یہ ایک سروس ہے جو سندھ میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے انتظام کیلئے ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے ان اسٹیٹس کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور نئی سرمایہ کاری کو بھی راغب کیا جائے گا۔ جسٹس باقر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی یہ پانچ ای سروسز مکمل طور پر ڈیجیٹل حکومت کی جانب ہمارے سفر کا آغاز ہیں۔