سندھ پریمیئر لیگ میں میرپورخاص ٹائیگرز پہلی پوزیشن پر آگئی

IMG-20240130-WA0000

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے سیزن کے میجز دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں، جہاں چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں اور 30 جنوری تک کے ہونے والے میچز کے نتائج کے مطابق میرپور خاص ٹائیگرز پہلی پوزیشن پر آگئی تھی۔

میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے تینوں میچز جیتے ہیں اور اس کا رن ریٹ اور اسکورنگ اچھی ہے، جس وجہ سے وہ پوائنٹس کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر حیدرآباد بہادر ہے جب کہ تیسرے نمبر پر کراچی غازیز، چوتھے نمبر پر لاڑکانہ چیلنجرز، پانچویں نمبر پر بینظیر آباد لالز اور چھٹے نمبر پر سکھر پیٹریاٹس ہے۔

ایونٹ میں کل بدھ 31 جنوری کو پہلا میچ تین بجے کراچی غازیز اور لاڑکانہ چیلنجرز کا مابین ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں حیدرآباد بہادرز اور سکھر پیٹریاٹز مدِ مقامل ہوں گی، یہ میچ رات 8 بجے ہی کھیلا جائے گا۔

پہلے سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز

جمعرات یکم فروری کو پہلے میچ میں تین بجے بینظیر آباد لالز اور میرپور خاص ٹائیگرز مقابلہ کریں گے جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے حیدرآباد بہادرز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

جمعہ دو فروری کو کوالیفائر شام سات بجے کھیلا جائیگا، ہفتہ تین فروری کو پہلا ایلیمنیٹر شام سات بجے ہوگا۔

اتوار چار فروری کو دوسرا ایلیمینیٹر شام سات بجے کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

سندھ پریمیئر لیگ کے میچز میں کراچی غازیز اور سکھر پیٹریاٹس کو شکست