پہلے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا صوبائی دارالحکومت کراچی میں آغاز ہوگیا اور پہلا میچ کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان کھیلا گیا۔

سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری، شیری رحمٰن اور دیگر نے بھی شرکت کی جب کہ نگران وزیر اطلاعات سمیت دیگر نگران کابینا ارکان نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ دنیا کو بتائے گا کہ سندھ کے نوجوان کیا کرسکتے ہیں، لوگوں کو علم ہونا چاہئیے کہ سندھ میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

سندھ پریمیئر لیگ 5 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا اور جمعہ 26 جنوری کو سہ پہر 3 بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور سکھر پیٹریاٹز آمنے سامنے ہوں گے اسی دن دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے کراچی غازیز اور میرپور خاص ٹائیگرز آپس میں ٹکرائیں گے۔

ہفتہ 27 جنوری کو پہلا میچ تین بجے بینظیر آباد لالز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رات آٹھ بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور میرپور خاص ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اتوار 28 جنوری کو پہلے میچ میں تین بجے کراچی غازیز اور سکھر پیٹریاٹز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گیں جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور بےنظیر آباد لالز ٹکرائیں گی۔

پیر 29 جنوری کو پہلے میچ میں میرپور خاص ٹائیگرز اور سکھر پیٹریاٹز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرا میچ رات آٹھ بجے کراچی غازیز اور بینظیر آباد لالز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

منگل 30 جنوری کو پہلا میچ تین بجے میرپور خاص ٹائیگرز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے سکھر پیٹریاٹز اور بینظیر آباد لالز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

بدھ 31 جنوری کو پہلا میچ تین بجے کراچی غازیز اور لاڑکانہ چیلنجرز کا مابین ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں حیدرآباد بہادرز اور سکھر پیٹریاٹز مدِ مقامل ہوں گی، یہ میچ رات 8 بجے ہی کھیلا جائے گا۔

جمعرات یکم فروری کو پہلے میچ میں تین بجے بینظیر آباد لالز اور میرپور خاص ٹائیگرز مقابلہ کریں گے جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے حیدرآباد بہادرز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

جمعہ دو فروری کو کوالیفائر شام سات بجے کھیلا جائیگا، ہفتہ تین فروری کو پہلا ایلیمنیٹر شام سات بجے ہوگا۔

اتوار چار فروری کو دوسرا ایلیمینیٹر شام سات بجے کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔