کیا سندھ میں پہلی بار خاتون وزیر اعلی کے منصب پر فائز ہونگی؟

سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) نے حکومت سازی کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کرلئے٫ جس کے بعد اب پارٹی میں حکومت سازی کے مشورے جاری ہیں۔

پیپلز پارٹی 84نشستوں کے ساتھ حکومت کے لیے سب سے بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ سے 20 سے زائد مخصوص نشستیں بھی ملیں گی،ایسے میں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ ایک بار پھر مضبوط امیدوارہیں تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار خاتون کو بھی وزیر اعلی کے منصب پر فائز کیے جانے امکان ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس بار فریال ٹالپر کو وزارت اعلی دی جا سکتی ہے لیکن بعض مبصرین اس خیال کو مسترد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

زیادہ تر ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے کا امکان ہے جبکہ شرجیل انعام میمن ، ناصر حسین شاہ کابینہ کا حصہ ہوں گے، سعید غنی ، ناصر حسین شاہ، تیمور تالپور بھی کابینہ حصہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق حتمی فیصلے پیپلزپارٹی قیادت کرےگی۔

سندھ کے وزیر اعلی کے امیدوار وں کے نام رواں ہفتے کے اختتام تک سامنے آنے کا امکان ہے