سندھ حکومت نے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کردیے
سندھ حکومت ٹیچنگ لائسنس کے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد سندھ بھر کے 646 اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کردیے۔
سکھر کی یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنٹریشن (آئی بی اے) کی ٹیسٹنگ سروس نے ٹیچنگ لائسنس ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے، جس کے بعد سندھ حکومت نے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو لائسنس جاری کردیا۔
سندھ بھر سے 28 جنوری 2024 کو سندھ ٹیچنگ لائسنس پالیسی 2023 کے تحت ہونے والے امتحان میں سرکاری اور نجی سیکٹر سے 4000 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 646 امیدوار ایلیمنٹریٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آئی بی اے کے مطابق 100 نمبر کا ٹیسٹ دو سیکشنز پر محیط تھا جس میں سے امیدوار کو ایک سیکشن میں کم سے کم 40 میں سے 20 جبکہ دوسرے سیکشن میں 60 میں سے 30 نمبر حاصل کرنے ضروری تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کامیاب اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سندھ نے ٹیچنگ لاسئنس پالیسی کے نفاذ کے بعد ٹیسٹ کا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا۔
آئی بی اے کے مطابق کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو مراعات اور پروموشنز کے حوالے سے ان کو سروس رولز کے تحت فائدہ بھی دیا جائے گا۔