وفاق میں سندھ کے صرف 10 افسر سیکریٹریز کے عہدوں پر تعینات

images (4)

وفاقی حکومت کے 38 میں سے صرف 10 سیکریٹریز کا تعلق سندھ جب کہ حیران کن طور پر بلوچستان سے ایک بھی سیکریٹری نہیں ہے۔

وفاقی سیکر ٹر یز کے عہدوں پر تعینات افسروں کی اکثریت کا تعلق نصف آبادی والے صوبہ پنجاب سے ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکر ٹری کے عہدے پرفائز 26 افسروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 10 افسروں کا تعلق سندھ سے ہے، جس میں سے تین شہری اور سات دیہی سندھ کے ڈومیسائل کے حامل ہیں۔

حیران کن طور پر بلوچستان سے کوئی وفاقی سیکریٹری نہیں جب کہ خیبر پختونخواہ سے دو سیکریٹریز ہیں۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے افسروں میں سیکر یٹری تجارت محمد صالح فاروقی ‘ سیکر یٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھا ریجو ‘ سیکر یٹری انسانی حقوق اللہ ڈنو خواجہ ‘سیکریٹری وزارت صحت افتخار علی شالوانی ‘ سیکر یٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا شامل ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن کے مطابق وفاقی سیکریٹریںز کی تعیناتی کے حوالے سے صوبوں کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا۔