ٹھل اور گردونواح میں خسرہ وبا بن گیا، دو بچے دم توڑ گئے
ضلع جیکب آباد کی ے نواحی شہر ٹھل اور گردونواح میں خسرہ ایک بار پھر بے قابو ہونے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے طابق گائوں شیخ محمد پھوڑ میں خسرہ کے باعث خلیل احمد اور مومن پھوڑ دم توڑ گئے، محکمہ صحت کی ٹیمیں گاؤں شیخ محمد پھوڑ نہیں پہنچ سکیں۔
اہل علاقہ نے محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں دیگر بچے بھی خسرہ میں مبتلا ہیں، فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ متاثرہ بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔
ٹھل سے قبل سکھر اور ٹنڈو الہ یار سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی گزشتہ تین ماہ کے اندر متعدد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ بھر میں درجنوں بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔