سندھ کے مشکوک جعلی ڈومیسائل پر سی ایس ایس کرنے والے متعدد افسران کے نام سامنے اگئے
سندھ کے مشکوک جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والے متعدد سی ایس ایس افسران کے نام سامنے آگئے۔
سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر گریڈ 17کی نوکریاں حاصل کرنے والے متعدد افسران ریڈار پر آ گئے، جس کے بعد متعدد افسران کے دستاویزات چیک کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
ویب سائٹ ایکسپریس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مبینہ طور جعلی طریقے سے سی ایس ایس پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر بننے والے ارسلان چوہدری، کامران احمد اسداللہ گوندل، مخدوم ملک اور اویس برار کے ڈومیسائل کی تحقیقات کی جائے۔
دوسرے صوبوں کے امیدواروں کا سندھ کے جعلی ڈومیسائل پر سی ایس ایس پاس کرکے بڑے عہدے لینے کا انکشاف
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آڈٹ اکاؤنٹس میں 17 گریڈ کی ملازمت حاصل کرنے والے راجہ عبدالسلام اور رانا ضیا الرحمان کے ڈومیسائل بھی مشکوک ہیں،آفس منیجمنٹ گروپ کی ہانیہ منہاس کے ڈومیسائل کو بھی چیک کیا جائے،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ کر جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔