سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 16 فیصد اضافے کا امکان
سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد تک اصافہ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ حکومت کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت کے فیصلوں کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کررہی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سے زیادہ تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کرینگے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 16فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی صوبائی اخراجات میں تنخواہوں اور پنشنز کا شیئر 50 فیصد سے زائد ہو گا۔