سندھ کا عزاز: کراچی پورٹ پر اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز

366878_2878802_updates

کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہونے سے سندھ نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے والے جہاز کی گنجائش19ہزار ٹی ای یوز تھی اور اس کی لمبائی 400 میٹر تھی۔

کنٹینر بردار بحری جہاز MSC ANNA گہرے پانی کے ٹرمینل ساوتھ ایشیا پاکستان پر لنگر انداز ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اس سے قبل 19 مئی 2020 کو سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوا تھا، ہانگ کانگ ایکسپریس کی لمبائی 366.50 میٹر، گنجائش 14ہزار ٹی ای یوز تھی۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق 400 میٹر لمبا جہاز ایم ایس سی اینا کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل SAPT پر لنگر انداز ہوا ہے۔

یہ جہاز 19 ہزار کنٹینرز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کی کاروائی شروع ہو جائے گی۔

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بحری جہاز کے کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے سے اسے سندھ کے اعزاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔