سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں نئے مالی سال میں ادویات کی شدید قلت کا خدشہ

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے لئے ادویات کے انتخاب کی ہیلتھ پریکیومنٹ کمیٹی رواں سال بھی اپنا کام وقت پر مکمل نہ کر سکی، جس وجہ سے ادویات پرانی فہرست پر خریدنے کی منظوری دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پرانی فہرست کے مطابق ادویات کی خریداری کی منظوری سے میڈیسن کمپنیوں نے پرانے ریٹس پر ادویات فراہم کرنے سے انکار کردیا، جس وجہ سے رواں سال سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

حالیہ مالی سال میں بھی اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت رہی اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے سال کے اختتام تک فہرستیں مرتب نہیں کی گئیں جس کے باعث سیکریٹری صحت نے گزشتہ سال کی فہرست سے ادویات کی خریداری کی اجازت دی۔

دوسری جانب قیمتوں میں اضافے کے باعث بیشتر کمپنیوں نے پرانی قیمتوں پر ادویات دینے سے معذوری ظاہر کردی۔