او جی ڈی سی ایل کی سندھ سے گیس کی پیداوار شروع

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ اور خیبرپختونخوا ( کے پی) میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب آزمائش کے بعد یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی۔

اوجی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نئی پیداوار سے درآمدی بل میں سالانہ 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔

علاوہ ازیں ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ سے رواں برس متعدد کنوؤں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کی گئی ہے۔