سندھ حکومت کی جانب سے مختلف این جی آوز میں کروڑوں روپے کے چیک تقسیم
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز میں7 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے کے روپے کے چیک تقسیم کردیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے لیے بحالی کے مراکز قائم کیے ہیں تاکہ خصوصی افراد معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
چیک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کام کرنے والی 9 این جی اوز مین چیک تقسیم کیے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے نجی شعبہ کی تنظیمیں خصوصی بچوں کی خدمت کیلئے آگے آرہی ہیں،ان تنظیموں کی مدد کی جائے گی جو محنت اور لگن سے مختلف شعبوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیںگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئیڈا ریو ویلفیئر (Ida Rieu Welafre) کو 29.135 مین روپے، نورے علی ٹرسٹ کی جے ایس اکیڈمی کو 10 ملین روپے کے چیک دیئے۔
ایم ایل سی کو 11.44 ملین روپے، اے آر سی او کو 1.557 ملین روپے، پی اے بی نیشنل کو 9.43 ملین روپے کے چیک دیئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پاک نیوی کے خصوصی بچوں کے اسکول کو 4.178 ملین روپے کا چیک دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے عمران ریہیبلیٹیشن سینٹر کو 3.5 ملین روپے، این ڈی ایس پی کو 586000 روپے اور وہیل چیئر کرکٹ کاؤنسل کو 1.425 ملین روپے کے چیک دیئے۔
تقریب میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز (DEPD) کے سیکریٹری طحہٰ فاروقی، این جی اوز اور بحالی مراکز کے سربراہان نے شرکت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے خصوصی بچوں کا بحالی مراکز میں اندراج کروائیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔