ایس آئی یو ٹی 18 ارب، انڈس 10 ارب، گمس 16 ارب، پی پی ایچ آئی کیلئے 14 ارب مختص

سندھ حکومت نے 30 کھرب 56 ارب روپے سے زائد کے بجٹ میں جہاں صحت کے لیے 320 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، وہیں حکومت نے مِختلف اداروں اور اسپتالوں کے لیے بھی خطیر رقم رکھی ہے۔

سندھ حکومت نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے لیے 18 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

اسی طرح سندھ حکومت نے جناح اسپتال کے لیے 11 ارب، 4 کروڑ، شہید بینظیر ٹراما سینٹر کے لیے 3 ارب، 5 کروڑ جب کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (ایس آئی سی ایچ) کے لیے 3 ارب ایک کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔

سندھ حکومت نے پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (گمس) کے لیے 16 ارب، 73 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔

اسی طرح امراض قلب کے ادارے این آئی سی وی ڈی کے لیے 20 ارب روپے جب کہ انڈس اسپتال کے لیے بھی 10 ارب روپے رکھے ہیں۔

سندھ حکومت نے پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) کے لیے بھی 14 ارب، 51 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔