سندھ بھر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات، سخت گرمی کا راج برقرار، بجلی غائب

سندھ بھر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد کیے گئے جب کہ متعدد علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

کراچی ڈویژن کے علاؤہ صوبے کی دیگر ڈویژنز میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث وہاں گرمی کا راج برقرار ہے۔

سندھ بھر میں عید کے پہلے دن نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانیوں کا عمل شروع ہوا۔

صوبے کے زیادہ تر دیہی علاقوں میں عید کے موقع اور سخت گرمی کے باوجود بجلی غائب رہی اور لوگوں نے شدید مشکلات کا سامنا کیا۔

صوبے کے شمالی اضلاع اور خصوصی طور پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے، جس وجہ سے لوگوں کو عید پر بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔