یورپین یونین کی جانب بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ

پاکستان میں حالیہ ہنر مندی کے اقدامات کے تسلسل میں ٹیم یورپ نے بلوچستان میں نوجوانوں کی تربیت، اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کردیا۔

منصوبے کا مقصد نوجوان نسل کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے.

جرمن حکومت کے ساتھ شراکت داری میں بنایا جانے واال یہ منصوبہ بلوچستان میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے منظرنامے کو تبدیل کر کے ہنر افزائی کے شعبے میں انقالب النے کا مقصد رکھتا ہے۔

یہ منصوبہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے انیشیٹو میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے جو کہ یورپی یونین کا سب سے بڑا سرمایہ کاری منصوبہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح کے اہم ترین مثائل سے نمٹنا ہے، جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا، صحت کے نظام کو بہتر بنانا، اور عالمی رسد کے سلسلے کی مسابقت اور سیکیورٹی کو بڑھانا گلگت، پشاور اور اسلام آباد میں ٹیم یورپ کے ٹیویٹ پروگرام کے آغاز کے بعد، کوئٹہ میں رکھی جانے والی تقریب بھی ایک
بے مثال کامیابی تھی۔

اس تقریب میں بہت سارے معزز مہمان شامل تھے، جن میں معزز وزیر اعلی سردار سرفراز بگٹی، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر محترمہ ڈاکٹر رینا کیونکا اور جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز، سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

اپنے کلیدی خطاب میں وزیر اعل ٰی سردار سرفراز بگٹی نے یورپی یونین اور جرمن حکومت کی مسلسل حمایت پر گہری شکر گزاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں ایسے منصوبوں کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور تعلیمی اداروں کو مضبوط اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعلی صاحب نے کہا: "یہ پروگرام ہمارے نوجوانوں کو اہم “مہارتوں سے آراستہ کرنے کا مقصد رکھتا ہے، جس سے وہ بلوچستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں گے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: "ہمارا ماننا ہے کہ اس صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے قابل ہنر سکھانے سے نہ صرف ہر نوجوانوں “۔کوکمائی کے بہتر مواقع ملیں گے بلکہ اس سے بلوچستان کے مستقبل، معیشت اور سماجی حاالت میں بھی بہتری آئے گی
کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ ٹیم یورپ کے شراکت دار، جرمنی اور یورپی یونین، قومی اور صوبائی حکام کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقعوں کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے نوجوانوں کو بہتر مالزمتیں
ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نیوٹیک گلمنہ بالل احمد نے ملک کے ٹیویٹ شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے ٹیم یورپ
۔کے اقدام کی سراہہ اور مزید کہا کہ نیوٹیک اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

ٹیویٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی حاالت کو بہتر بنانا ہے تاکہ خواتین اور مردوں دونوں کو زیادہ مطلوب پیشوں میں تربیتی مواقعوں تک رسائی فراہم کی جا سکے۔

یہ پروگرام پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹیویٹ اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے، جو نوجوان خواتین اور مردوں کو سبز
اور ڈیجیٹل شعبوں میں مالزمتوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔

جرمن ادارہ برائے بین االقوامی تعاون )جی آئی زیڈ(، جی ایم بی ایچ
اور برٹش کونسل کی مشترکہ کوششوں سے یہ منصوبہ ٹیویٹ اداروں کی جامع بہتری کی جانب کام کر رہا ہے۔

یہ بہتری دیگر تعلیمی اصالحات کے ساتھ ساتھ چلے گی جس کا حدف خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہو گا۔